اپنے ارشدخان تو چھاگئے
اردوایکسپریس پی کے
آج کل سوشل میڈیا پر ہرطرف اسلام آباد کے چائےفروش ارشد خان کے چرچے ہیں۔ارشد خان کو سب سے زیادہ شہرت اس وقت ملی جب ان تصویر جس میں وہ چائے بناتے ہوئے نظر آتے ہیں،نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی دھوم مچا دی،ارشد خان جن کی خوبصورت گہری آنکھیں،گورارنگ گلابی ہونٹ جس نے بھی دیکھا وہ خان کا دیوانہ ہو گیا،ارشد خان کی تصاویر کو دو دن میں بیس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں،اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے،چائے فروش ارشد خان کی یہ تصاویر نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسائے ملک ہندوستان میں بھی کافی شہرت حاصل کر چکی ہیں،بلکہ اب تو ارشد خان کے چاہنے والے پوری دنیا سے سامنے آرہے ہیں،ارشد خان کی شہرت کا سفر یہیں پر ختم نہیں ہوا ،اسلام آباد میں خان کے ساتھ تصاویر بنوانے کیلیے لڑکیاں کثیر تعداد میں چائے کے ڈھابے پر جہاں وہ کام کرتا ہے پہنچ رہی ہیں،جبکہ خان صاحب اپنے ڈھابے سے غائب نظر آتا ہے، ارشد خان کو اپنی شہرت کا اس وقت پتہ چلا جب اس دوستوں نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا سٹار بن چکا ہے،لالا کی خوبصورتی اور شہرت کو دیکھتے ہوئے بہت سی کمپنیاں اپنے اشتہار میں کاسٹ کرنے کیلیے رابطے میں ہیں ،جبکہ ارشدخان کو مختلف ٹی وی شوزمیں انٹرویو کےلیے بھی مدعو کیا گیا ہے،آج صبح ۹۲ نیوز چینل پر انٹرویوکےلئےبلائے گئے ارشدخان میک اپ اور تھری پیس سوٹ میں ملبوس پہلی بارٹی وی شو میں نظر آئے،جس میں اس کا نیا انداز دیکھنے لائق تھا،شو کے میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ارشد خان کا کہناتھا کہ وہ اپنی شہرت پر بہت زیادہ خوش ہے ،اور اسے فلموں اور ڈراموں وغیرہ میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو ضرورکرے گا،
تحریر،،،،مجاہد حسین
نیچے قارئین کی دلچسپی کےلیےارشد خان کے انٹریو کا کچھ حصہ حاضرِخدمت ہے


Post a Comment