سوشل میڈیا ویب سائٹ سنیپ چیٹ ایک ایسا چشمہ متعارف کروانے جا رہی ہے جس سے آپ دس سیکنڈ تک کی ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں یہ چشمہ خودکار طریقے سے ویڈیو سنیپ چیٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیتا ہے ابتدائی ورژن میں صرف دس سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈ ہوتی ہے جب کہ آئندہ ورژن میں یہ ویڈیو 30 سیکنڈ یا اس سے بھی زیادہ وقت کی ریکارڈ کی جا سکے گی۔
ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے کیمرہ لینز کے قریب چھوٹا سا بٹن دیاگیا ہے جسے دبانے سے ریکارڈنگ شروع ہو جاتی ہے۔
بلیو ٹوتھ اور وائی فائی کے ذریعے کیمرے کو موبائل ڈیوائس یا لیپ ٹاپ سے جوڑا جا سکتا ہے۔
اس کیمرے کا امیج بلکل ایسے ہی ہے جیسے ہماری آنکھیں دیکھتی ہیں۔
ویب سائٹ انتظامیہ کے مطابق کیمرہ گلاسز رواں سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کر دیے جائیں گے
جبکہ گلاسز کی قیمت تقریباً 13000 پاکستانی روپے تک ہو گی
Post a Comment